وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی ملاقات،امن و امان کی صورتحال اور دیگراہم امور پرتبادلہ خیال


لاہور (صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے ملاقات کی،جس میںامن و امان کی صورتحال اور دیگراہم امور پرتبادلہ خیال کیاگیاـ

صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت ، چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اورپرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ بھی اس موقع پر موجود تھےـملاقات کے دوران پولیس شہداء کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی ـ

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فرض کی خاطر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے پولیس شہداء ہمارا فخر ہیں ـ

حکومت پولیس شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہےـ پولیس شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گےـانہوں نے کہاکہ پاکستان کے مفاد کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے اور پاکستان کو امن اور بھائی چارے کا گہوارہ بنانے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا کیونکہ اتحاد و اتفاق سے ہی وطن عزیز کو آگے لے کر جایا جا سکتاہے ـ

تدبر اور فہم و فراست سے ہی مسائل حل ہوتے ہیںـ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں نے قومی مفادات پر بھی سیاست کرنے کی کوشش کی ـ نازک مرحلے میں سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی مذمت کرتے ہیں ـ اپوزیشن نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر کے نامناسب طرز عمل اختیار کیاـ