گرمی کی شدت ،گیسٹرو اور پیٹ کے امراض میں اضافہ


لاہور(صباح نیوز)گرمی کی شدت بڑھنے سے گیسٹرو اور پیٹ کے امراض میں اضافہ ہوگیا۔ گرمی کی شدت بڑھنے پر گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے پر ماہرین صحت نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

گرمی کی شدت بڑھنے سے ایک ہی دن میں سینکڑوں کی تعداد میں مریضوں نے ہسپتالوں کا رخ کرلیا۔ ہسپتالوں میں ڈائریا اور گیسٹرو کے مریضوں کا رش لگا ہوا ہے جس کے باعث ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ بڑھ گیا ۔ڈاکٹروں کا شہریوں کو مشورہ ہے کہ پانی ابال کر پئیں ، اس کے علاوہ باہر ٹھیلوں کی کھلی اشیا کھانے پینے سے گریز کریں۔سندھ پنجاب کے متعدد شہروں میں درجہ حرارت 45 ڈگری ہے، نواب شاہ میں 49 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔کل (پیر کو) سے ملک کے مختلف شہروں میں ہیٹ ویو کا خدشہ بھی ہے۔