اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر امورکشمیروگلگت بلتستان امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بد امنی اور انتشار چاہتا ہے، علی امین کے عزائم پہلے بھی ناکام بنائے اب بھی ناکام بنائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کو کچھ حاصل نہیں ہورہا لیکن وہ اپنا کام کر رہا ہے،
وزیراعلیٰ کے پی بد امنی اور انتشار چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ علی امین کے عزائم پہلے بھی ناکام بنائے اب بھی ناکام بنائیں گے، وہ کہتے ہیں خیبرپختونخوا میں فارم 45کی حکومت ہے،ان کی سوچ کیا ہے، ان کی ایک ہی سوچ ہے گالیاں دو، الزامات لگا دو، جھوٹ بولو، اور پی ٹی آئی نے اپنے ورکروں کو بھی یہی ترغیب دے رکھی ہے۔