شمالی کشمیر میں دو کشمیری نوجوان شہید

 سری نگر: بھارتی فوج نے ے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران شمالی کشمیر میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا نوجوانوں کو ضلع  کپواڑہ کے علاقے ٹنگ ڈار میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔

آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔دریں اثنا، ضلع ادھم پور کے مختلف علاقوں میں آج مسلسل 19ویں روز بھی بھارتی فوج کا آپریشن جاری ہے۔ بھارتی فوجیوں نے ڈوڈہ اور کٹھوعہ اضلاع کے بالائی علاقوں میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔