اسلام آباد(صباح نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد بانی پی ٹی آئی کی 6 اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر دلائل طلب کر لئے، سماعت 20 مئی تک ملتوی کردی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل نے کیس کی سماعت کی ، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے خالد یوسف چوہدری اور سردار مصروف ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔جج افضل نے ریمارکس دیئے کہ اب تو حاضری سے استثنیٰ دے کر بھی درخواست ضمانت کا فیصلہ دیا جا سکتا ہے، جس پر وکیل خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ میں ایسے ضمانت کے فیصلے ہوئے ہیں جن میں ہماری ضمانتیں منظور ہوئی ہیں، ہم دلائل کے لئے تیار ہیں بس بانی ہی ٹی آئی کو پیش نہیں کیا گیا وہ حاضری کا ایشو رہا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ وقت مقرر کردیں ہم دلائل دینا چاہتے ہیں ،عدالت نے کیس کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کردی۔