عوام کیلئے ملک دیوالیہ جبکہ حکمرانوں کیلئے اب بھی ملک میں کوئی معاشی بحران نہیں،مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ معاشی بہتری کیلئے حکومتی سطح پر سادگی وقناعت اختیار کرنے فضول خرچی ،شاہ خرچی ،مفت خوری ،سود اوربدعنوانی ختم کرنا ہوگا ۔آئی ایم ایف کے سخت شرائط کے تحت سودی قرضے عوام کیلئے نہیں حکمرانوں وآئی ایم ایف ملازمین کیلئے ہیں البتہ ادائیگی عوام نے خون پسینہ ایک کرکے ادا کرنے ہیں ۔عوام کیلئے ملک دیوالیہ جبکہ حکمرانوں کیلئے اب بھی ملک میں کوئی معاشی بحران نہیں۔آئی ایم ایف کا عوام کو ریلیف دینے وحکمرانوں کی لوٹ مار شاہ خرچیوں بدعنوانی پر خاموشی سے ظاہر ہوتا ہے کہ آئی ایم ایف کو بھی بدعنوان لٹیرے پسند ہیں ۔

انہوں نے جاری بیا ن میں کہاکہ جماعت اسلامی ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرسکتی ہے ملک میں بدعنوانی عروج پر پہنچ گئی ہے احتساب کرنے والاکوئی نہیں دیانت دار حکمرانوں ،عدل اورانصاف کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا ۔چمن بارڈر ،گوادر ساحل ودیگر بارڈرزپر تاجروں وعوام کو سہولت وآسانی فراہم کی جائیں ۔حکمران بلوچستان کو معاشی آئینی حقوق دیں آج بلوچستان کے ملازمین ،کسان زمیندار اور پروفیسر زسمیت ہر طبقہ احتجاج پرنوجوان بے روزگار،کرپشن وکمیشن اوربدامنی کا دور دورہ ہیں۔ وفاق بلوچستان کے معاشی آئینی حقوق دے دیں صوبائی حکومت سلگتے اجتماعی عوامی مسائل حل کر نے پر خصوصی توجہ دیں ۔بدعنوانی ،بدامنی،غربت ،مفت خوری ،اقرباء پروری ،بے روزگاری ختم کرنا اور لاپتہ افرادکی بازیابی اہم ترین مسائل ہیں۔گیس بجلی بلوں ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سمیت علاج تعلیم مہنگی اور کم آمدنی والوں کی مشکلات ومسائل میں بدترین اضافہ ہوا ہے ۔جماعت اسلامی عوامی مسائل کو اجاگر ،زیادتیوں ،ناانصافی اورہر ظلم کے خلاف ہر فورم پر آوازبلند کرتی رہیگی۔

جماعت اسلامی صوبے کے مسائل کو اجاگر و حل، حقوق کے حصول ناانصافی ،بدعنوانی کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے ۔بلوچستان کے نوجوانوں کو اہلیت وصلاحیت کی بنیاد پر ملازمین دی جائیں اقرباء پروری ملازمتوں کی بندر بانٹ خریدوفروخت نے احساس محرومی ،مایوسی میں اضافہ کر دیا ہے ہمسائیہ ممالک سے قانونی تجارت،زرعت کیلئے دس گھنٹے بجلی اور زمینداروں کو سستے دانوں آسان سہولت کیساتھ سولر سسٹم فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں ۔ اہل بلوچستان کو ہمسائیہ ممالک سے قانونی تجارت ،چیک پوسٹوں پر نارواغنڈہ ٹیکس کاخاتمہ ،شاہراہوں کو ڈبل وفوری تعمیریقینی بنائی جائے۔ساحل پرٹرالر زمافیازنے ماہی گیروں اوربارڈرزپر بھتہ مافیازنے تاجروں وعوام کو بے روزگار کر دیا ہے