پشاور ہائی کورٹ، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی نیب نوٹس کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ملتوی

پشاور(صباح نیوز)پشاور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قومی احتساب بیورو(نیب)کے نوٹس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ملتوی کردی۔ سماعت ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس شکیل احمد نے کی۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پہلے اس کیس میں جو کونسل تھا وہ سرکاری وکیل بن گیا ۔

وکیل نے کہا کہ وکالت نامہ جمع کیا ہے تھوڑا ٹائم دیا جائے۔اس موقع پر جسٹس اعجاز انور نے استفسار کیا کہ یہ انکوائری کونسی ہے؟ پراسیکیوٹر نیب نے جواب دیا کہ درخواست گزارجب وفاقی وزیر تھے تو اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام تھا، نیب کا جو کال اپ نوٹس تھا وہ ختم ہوچکا ہے، تازہ جاری نہیں کیا، درخواست غیر موثر ہوگئی ۔اس کے بعد عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔