گوادر میں میں سات محنت کش افرادکا قتل نہایت افسوسناک واقعہ ہے ،جماعت اسلامی بلوچستان

کوئٹہ(صباح نیوز)  امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی،جنرل سیکرٹری زاہدا ختر بلوچ ،نائب امیر مولانا عبدالکبیر شاکر نے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمان کا کوئٹہ آمد پر شاندار استقبال اور تاریخی استبالی جلسہ منعقدکیا جائیگا ۔گوادر میں  میں سات محنت کش افرادکا قتل نہایت افسوسناک واقع ہے ان واقعات کا تسلسل حکومت کی مجرموں کو کیفرکردار تک نہ پہنچانے کا باعث ہے جزاوسزاکانظام اور قبل ازجرم سیکورٹی اور تحفظ میں حکومت اور سیکورٹی ادارے بری طرح ناکا م ہوئے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان 11مئی دورہ کوئٹہ استقبال اور استقبالیہ جلسہ تیاریوں کے حوالے سے صوبائی ذمہ داران اوربرادرسربراہان تنظیمات اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں امیر ضلع کوئٹہ حافظ نورعلی ،جمعیت طلباء عر بیہ کے صوبائی منتظم مولانا بخت اللہ کاکڑ،پرفیسرسلطان محمد کاکڑ،حافظ محمد حنیف کاکڑ،افتخارا حمدکاکڑ،قاری احمدجان، اسامہ ہاشمی ،سیف الدین ،ولی خان شاکر ودیگر نے شرکت کی اجلاس میں دورہ امیر جماعت استقبال استقبالیہ جلسہ کی ا ب تک کی تیاریوں واقدامات کے حوالے سے میڈیا،انتظامی ،اسٹیج ودیگر کمیٹیوں کے ذمہ داران نے رپورٹ پیش کی اورآئندہ لائحہ لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت وفیصلے کیے گیے اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری زاہداختر بلوچ وامیرضلع کوئٹہ حافظ نورعلی نے بھی شہر میں پروگرامات ،انتظامی امور کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔

اس موقع پر ذمہ داران نے کہاکہ بدامنی وبدعنوانی کی وجہ سے ہمارے مسائل بڑھ رہے ہیں بلوچستان وسائل سے مالامال مگر دیانت دار حکومت ومخلص حکمرانوں کی قلت ہے جماعت اسلامی کے ممبران اسمبلی پارلیمان میں عوامی مسائل پر بھر پور آوازاُٹھائیگی اور مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کریں گے گوادر جعفرآباد کے عوام نے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ،عبدالمجید بادینی پر اعتمادنے اعتماد کیا ۔ نئی حکومت نوجوانوں کو روزگار ،عوام کو سہولیات ،ترقی وخوشحالی کیلئے عملی مخلصانہ اقدامات اُٹھائیں ۔بلوچستان میں منشیات ،بدعنوانی،بدامنی کاخاتمہ روزگارکی فراہمی ،تعلیم وصحت کی سہولیات اورکھیل کے میدان آباد کرنے کی ضرورت ہے ۔جماعت اسلامی بلوچستان کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے حقوق دلاکر رہیں گے۔چمن دھرنے ،یونیورسٹی واسا ودیگر محکموں کے ملازمین کے جائز مطالبات فوری تسلیم کیے جائیں بارش، سیلاب متاثرین اب بھی امداد کے منتظر ہے نئی حکومت ایسے عملی اقدامات اُٹھائیں کہ عوام حقیقی مثبت تبدیلی محسوس کریں