سندھ میں خسرہ کے وار جاری، 6بچے جاں بحق

کراچی(صباح نیوز) سندھ میں خسرہ کی وباسے 6 بچے جاں بحق ہو گئے۔ٹھٹھہ میں خسرہ سے 4بچے دم توڑ گئے جن کی عمریں 3 سے 4سال کے درمیان ہیں۔ اسی طرح تنگوانی میں ایک ہی دن میں 2بچیاں جان لیوا مرض کا شکار ہوگئیں۔اسی سلسلے میں اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ سندھ سے معاملے کانوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔علاقے میں انفیکشن اور اموات کی بڑھتی ہوئی تعداد پر محکمہ صحت سندھ کی کارروائی میں فقدان نظر آرہا ہے۔ اس حوالے سے سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے اس سے قبل کہا تھا کہ خسرہ کے متعدد کیسز والے علاقوں میں خصوصی ویکسینیشن مہم چلائی جا رہی ہے۔