کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ 11مئی حافظ نعیم الرحمان کا تاریخی استقبال اور عوامی استقبالہ جلسہ ہوگا عوام پر گندم ،چینی،ڈالر مافیازاور قبضہ گر ولٹیرے اور مفت خور مسلط ہیں جس کی وجہ سے مافیازمالامال اور عوام بدحا ل ہورہے ہیں 11مئی مرکزی امیر استقبالیہ جلسہ میں سب کو شرکت کی دعوت ہے جماعت اسلامی بلوچستان کو خوشحالی اسلامی اورپرامن بنائیگی۔جماعت اسلامی بلوچستان میں روزبروزفعال ہورہی ہے جوش درجوق شمولیت خوش آئند ہے ۔جماعت اسلامی کی دیانت داراہل قیادت ومخلص کارکن عوامی قوت سے مسائل حل کریگی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں مرکزی امیر کے استقبال واستقبالیہ تقریب کی تیاریوں کے حوالے سے امیر ضلع حافظ نورعلی کی قیادت میں کوئٹہ کے زون 38،44،45،46 کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر ضلع حافظ نورعلی ،جنرل سیکرٹری پروفیسر سلطان محمد کاکڑ،جے آئی یوتھ کوئٹہ صدر انجینئر عادل خان ،ناصر خان درانی ،غلام رسول محمد شہی ،سردار شیر دل خان ،محمد حلیم حماس ،محمد ہاشم خان کاکڑ،ڈاکٹرعبدالہادی ،حافظ عبدالواسع قلندرانی ،مفتی محمود احمدودیگر نے بھی خطابات کیے انہوں نے کہاکہ نااہل حکمرانوں لوٹ مار کرنے والوں کی وجہ سے کوئٹہ دیہات بن گیا ہے گلیاں سڑکیں نالیاں ٹھوٹ پوٹ کا شکاراور تباہ ہوگئی ہے شہری ٹینکر مافیاکے رحم وکرم پر ہیں حکومت رٹ اور امن وامان کا فقدان ہیں ۔
مہنگائی زخیرہ اندوزی ،قبضہ گری، سٹریٹ کرائمزکا دو ردورہ ہے ۔عوام تعلیمی وصحت کی سہولیات کیساتھ روزگار اور امن کو ترس رہے ہیں حکومت اورانتظامیہ کے اقدامات دعوے اور فوٹوسیشن تک محدود ہیں ۔حکومت کابجٹ حکمرانوں کی شاہ خرچیوں سیکورٹی اور پروٹوکول پر خرچ ہورہی ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں بدعنوانی عروج پر احتساب کے ادارے خاموش ہیں جماعت اسلامی ان مظالم ناانصافیوں کے خلاف ہر فورم پر آوازبلند کریگی ۔ جماعت اسلامی اور نو منتخب امیر سے عوام کی امیدیں وابستہ ہیں 11مئی کوئٹہ پہنچنے پرحافظ نعیم الرحمان کا تاریخی اورپرتپاک استقبال کیا جائیگاشہری وعوام کو شرکت کی عام دعوت ہے