بلوچستان ،سندھ میں جرائم اور امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس

کوئٹہ(صباح نیوز)آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ اور آئی جی پولیس سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت بلوچستان ،سندھ میں جرائم اور امن وامان  کی صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا اِجلاس میں ڈی آئی جیز بلوچستان ،اور ڈی آئی جیز سندھ نے جرائم اور امان وامان کی موجودگی صورتحال کے حوالے سے ویڈیوز لنک سے تفصیلی بریفنگ دی اِجلاس میں امن و آمان کی موجودہ صورتحال، اس مقصد کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

 اس موقع پر دونوں آئی جیز عبدالخالق شیخ اور غلام نبی میمن نے تمام تمام ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو تحقیقات کی بدولت جرائم کی  وجوہات کا جائزہ لینے کی ہدایات دی اور کہا کہ امن و آمان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اورعوام کو بنیادی حقوق اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بہترین حکمت عملی اپنائی جائے۔