کوئٹہ (صباح نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری بلوچستان کے سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ کوئٹہ ائیرپورٹ پر گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت کا منصب سنبھالنے کے بعد بلوچستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ بعد میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں صوبائی وزرا میر صادق عمرانی، علی مدد جتک، میر ظہور بلیدی، سردار عبد الرحمان کھیتران، میر سلیم کھوسہ، نواب ثنا اللہ زہری سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments