کراچی (صباح نیوز) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈآکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ پاکستان میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کی جائے’حکومت اور پی ای سی ٹاسک فورس قائم کرینگے۔پاکستان انجینرنگ کونسل کے تحت چوتھی انٹرنیشنل کانفرنس اور بعد ازاں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی وایجوکیشن خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ پاکستان انجینرنگ کونسل اور حکومت انجینئرزکے لئے مشترکہ ٹاسک فورس بنائے گی تاکہ انجینئرز کے مسائل حل ہوں۔ پاکستان کے نوجوانوں کی دنیاکی ضرورت ہے۔ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کی جائے۔۔
ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے مزید کہاکہ ہمارے پاس اب ضائع کرنے کے لئے کچھ نہیں۔میں نے فن لینڈ سے 10لاکھ آئی ٹی نوجوانوں کا معاہدہ کیاتھا۔ معاہدہ عمران خان کی میزپرپڑارہا’انہوں نے توجہ نہیں دی پاکستانی نوجوانوں کاباہرجانا ملک کے لئے نقصان دہ ہے ۔پی آی سی کانفرنس کی میزبانی محمد علی جناح یونیورسٹی کے صدر اور وی سی ڈاکٹرزبیرشیخ نے کی۔ وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈآکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ پاکستان میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کی جائے’حکومت اور پی ای سی ٹاسک فورس قائم کرینگے۔
پاکستان انجینرنگ کونسل کے تحت چوتھی انٹرنیشنل کانفرنس اور بعد ازاں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی وایجوکیشن خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ پاکستان انجینرنگ کونسل اور حکومت انجینئرزکے لئے مشترکہ ٹاسک فورس بنائے گی تاکہ انجینئرز کے مسائل حل ہوں۔ پاکستان کے نوجوانوں کی دنیاکی ضرورت ہے۔ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کی جائے۔۔ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے مزید کہاکہ ہمارے پاس اب ضائع کرنے کے لئے کچھ نہیں۔میں نے فن لینڈ سے 10لاکھ آئی ٹی نوجوانوں کا معاہدہ کیاتھا۔پاکستانی نوجوانوں کاباہرجانا ملک کے لئے نقصان دہ ہے ۔پی آی سی کانفرنس کی میزبانی محمد علی جناح یونیورسٹی کے صدر اور وی سی ڈاکٹرزبیرشیخ نے کی..انہوں نے کہا کہ ڈین کانفرنس سے پاکستان میں مثبت تبدیلی آئے گی۔