پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ گمشدگی کیس ، ایڈووکیٹ جنرل، اٹارنی جنرل اور آئی جی سے 7 دن میں جواب طلب

پشاور(صباح نیوز)پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کامران خان کی گمشدگی کے خلاف دائر درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل، اٹارنی جنرل اور آئی جی پولیس سے 7 دن میں جواب طلب کرلیا۔سماعت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کی، درخواست گزار کی طرف سے سید سکندر حیات شاہ اور ملک سمیع اللہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل درخواست گزار سید سکندر حیات شاہ نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درخواست گزار کا شوہر اغوا کیا گیا، انہوں نے مقدمہ درج کیا ابھی تک اس پر کارروائی نہیں ہوئی۔چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیئے کہ ہم اس میں جواب طلب کرتے ہیں۔عدالت نے 7 دن کے اندر اٹارنی جنرل، پولیس اور ایڈووکیٹ جنرل سے جواب طلب کرلیا۔