عوام کے جائز مطالبات پورے کرنا اور مسائل حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے. راجہ جہانگیرخان

اسلام آباد(صباح نیوز)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے قائمقام امیر راجہ جہانگیرخان نے کہاہے کہ جماعت اسلامی ایوانوں ،عدالتوں اور عوامی سطح پر اول روزسے عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کررہی ہے ،عوام کے جائز مطالبات پورے کرنا اور مسائل حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،جماعت اسلامی تنقید برائے تعمیرپر یقین رکھتی ہے خیر کے کاموں میں تعاون او ر مسائل کی نشاندھی کرتی ہے ،تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں امن وآمان برقراررکھنے کے لیے ضروری ہے کے نظام عدل قیام کیاجائے میرٹ پر کام ہوںرشوت اور سفارش کے کلچر کو خٹم کرنا ہوگا،

ان خیالا ت کااظہارانھوں نے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ ہمارے اسلاف نے کہ خطہ اللہ کے دئے ہوئے نظام کے غلبے کے لیے حاصل کیاتھا مگر 76برس گزرنے کے باوجود وہ نظام قائم نہیں ہوسکا آج پوری قوم کو ایک بار پھر سوچنا ہوگا اور ایسی جماعت کا ساتھ دینا ہوگا جو شہداء کے مشن کی آمین ہے ۔جماعت اسلامی شہداء کے مشن کی علمبردار ہے،

انھوں نے کہاکہ چہرے نہیں نظام بدلنے سے تبدیلی آئے گی جماعت اسلامی نظام بدلنے کی جدوجہد کررہی ہے ،باطل اور طاغوتی نظام کی جگہ اسلام کا نظام لانا چاہتی ہے۔ہمارے سارے مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذمیں مضمر ہے۔