سری نگر:جموں و کشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے ضلع پونچھ میں مزید دو شہریوں کوجائیدادیں ضبط کر نے کے نوٹس جاری کردیے۔
ایس آئی اے کے اہلکاروں نے بھارتی پولیس کے ہمراہ دیگوار تروان اور کھاری کرمارہ کے علاقوں میں محمد ارشد اور محمد لیاقت کی رہائش گاہوں پر نوٹس چسپاں کر کے انہیں ایک ماہ کے اندر عدالت میں پیش ہونے کے لیے کہا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انہیں پونچھ میں پرنسپل ڈسٹرکٹ سیشن جج کی عدالت میں پیش ہونا پڑے ہوگا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ دونوں افراد آج سے 30دن کے اندر خود کو عدالت کے سامنے پیش کریں، اگر وہ پیش نہیں ہونگے تو ان کے خلاف کارروائی شروع کی جائے گی۔