حیدرآباد،وین اور ٹرالرمیں تصادم، 4مسافر جاں بحق، 14زخمی


 حیدرآباد(صباح نیوز)حیدرآباد کے قریب ایم نائن پر وین اورٹرالر میں تصادم کے باعث 4مسافر جاں بحق اور 14زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ ایم نائن پر لونی کوٹ کے مقام پر پیش آیا، تمام زخمیوں کو جامشورو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔پولیس نے بتایا کہ زخمیوں میں 3کی حالت تشویشناک بتائی گئی،مسافر وین کراچی سے حیدرآباد جارہی تھی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔