جموں :مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں ایک بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی۔
9جاٹ رجمنٹ سے وابستہ اہلکار راہول کمار نے ضلع کے علاقے کیری میں اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خود کشی کی۔ گولی چلنے کی آواز پر کیمپ میں مکمل افراتفری مچ گئی۔ ساتھی اہلکاروں نے راہول کمار کو خون میں لت پت پانے کے بعد فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیدیا۔