کسی کو تحریک آزادی کشمیر سے بے وفائی نہیں کرنے دیں گے، ڈاکٹر محمد مشتاق خان


اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ 2کروڑ کشمیریوں کی گردنوں پر جب تک سر باقی ہیں کسی کو تحریک آزادی کشمیر سے بے وفائی نہیں کرنے دیںگے،جماعت اسلامی کشمیری شہداء کے مقد س لہو کی آمین ہونے کے ناطے صبح آزادی تک جدوجہد جاری رکھے گی،حکومت ایکٹ 90کو بحال اور فعال کرکے بلدیاتی نمائندوں کو وسائل ا ور اختیارات فراہم کرے ،بجلی کے بلات پر نارواٹیکسز ختم کرے ،تحریک آزادی کشمیرکا بیس کیمپ افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا،حکومت عوام کو ریلیف فراہم ، مسائل حل کرے میڑت قائم کرے تاکہ افراتفری کا ماحول پیدا نہ ہو،باطل نظام اور کرپٹ قیادت ہمارے سارے مسائل کی ذمہ دار ہے

ان خیالات کااظہارانھوںنے مرکزی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیر خان سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اجلاس میں سابقہ کام جائزہ لیااجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ اس وقت آزاد کشمیرمیں حقیقی اپوزیشن جماعت اسلامی ہے باقی سار ی جماعتیں اقتدار کے کیک پر ایک ہیں،روایتی جماعتیں اور قیادتیں عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں آزاد خطے میںایک اسلامی فلاحی ریاست بنائے گی،کشمیرکی آزادی اور نظام کی تبدیلی کے لیے گرام روٹ لیول پر عوام کو منظم کریںگے ،انھوںنے کہاکہ جماعت اسلامی کا ہر سطح کا ذمہ داراور کارکن وارڈ کی سطح پر نظم کریںگے ،سارے شعبے قائم کریں،جے آئی یوتھ منظم کریں جماعت اسلامی لاکھوں افراد کو جماعت اسلامی کا ممبر بناکر تبدیلی لائے گی،معاشرے کے ہرفردتک دین کی دعوت پہنچائیں ان کو جماعت اسلامی میں شامل کریں۔