کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ معاشی بہتری سود اوربدعنوانی ختم کیے بغیر نہیں آسکتی۔وفاق بلوچستان کے معاشی آئینی حقوق دے دیں صوبائی حکومت سلگتے اجتماعی عوامی مسائل حل کر نے پر خصوصی توجہ دیں ۔بدعنوانی ،بدامنی،غربت ،مفت خوری ،اقرباء پروری ،بے روزگاری ختم کرنا اور لاپتہ افرادکی بازیابی اہم ترین مسائل ہیں۔گیس بجلی بلوں ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سمیت علاج تعلیم مہنگی اور کم آمدنی والوں کی مشکلات ومسائل میں بدترین اضافہ ہوا ہے ۔جماعت اسلامی عوامی مسائل کو اجاگر ،زیادتیوں ،ناانصافی اورہر ظلم کے خلاف ہر فورم پر آوازبلند کرتی رہیگی۔جماعت اسلامی صوبے کے مسائل کو اجاگر و حل، حقوق کے حصول ناانصافی ،بدعنوانی کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے ۔اہل بلوچستان کو ہمسائیہ ممالک سے قانونی تجارت ،چیک پوسٹوں پر نارواغنڈہ ٹیکس کاخاتمہ ،شاہراہوں کو ڈبل وفوری تعمیریقینی بنائی جائے۔ساحل پرٹرالر زمافیازنے ماہی گیروں اوربارڈرزپر بھتہ مافیازنے تاجروں وعوام کو بے روزگار کر دیا ہے۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی بلوچستان کے ماہانہ تنظیمی جائزہ صوبائی ذمہ داران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری زاہدا ختر بلوچ ،ایم پی اے ونائب امیر صوبہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ،مولاناعبدالکبیر شاکر ،بشیراحمدماندائی ،ڈاکٹرعطاء الرحمان ،حافظ محمد اسماعیل مینگل، میر محمد عاصم سنجرانی ،پروفیسر محمد ایوب منصور، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ،حافظ مطیع الرحمان مینگل ،سید نورالحق ایڈوکیٹ ،اعجازمحبوب ،سلطان محمد محنتی ،عابدحسین ودیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔اجلاس میں ذمہ داران نے اپنے اپنے شعبہ جات کی رپورٹس پیش کی ۔اس موقع پر آئندہ لائحہ عمل کے حوالے مشاورت وفیصلے بھی کیے گیے ۔اجلاس میں مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان 11مئی دورہ کوئٹہ کے حوالے سے تیاریوں وپروگرامات کابھی جائزہ لیا گیا اس موقع پر انہوں نے کہاکہ حکومت اور ادارے آئینی ذمہ داری اداکرتے ہوئے بدعنوانی کے خاتمے ،مسائل کے حل اور مشکلات کوکم کرنے کیلئے عملی اقدامات کریں ۔بلوچستان کے نوجوانوں پر روزگار ،تعلیم ،تعلیمی وضائف ،کاروبار وعلاج کے دروازے بند کرنازیادتی ہے حکومتی نااہلی ناانصافی کی وجہ سے بلوچستان کاہرطبقہ احتجاج ،ہڑتال پر ہیں ملازمین کو تنخواہیں نہیں مل رہی ،طلباء پرمعیاری تعلیم کے دروازے بند ہیں تعلیم وصحت کے ادارے غیرفعال ہیں گیس بجلی کی سہولت ناپید ہورہی ہے ۔ بدامنی بدعنوانی ختم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے بارش متاثرین ،مزدوروں ،اساتذئے کرام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر دیانت داری سے حل کیے جائیں #