دکی میں بارودی سرنگ کے2دھماکے ،ایک شخص جاں بحق،20 زخمی

دکی (صباح نیوز) دکی میں بارودی سرنگ کے دھماکوں میں  ایک شخص جاں بحق اور20فراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بلوچستان کے علاقے دکی میں ٹھیکیدار ندی کے مقام پر بارودی سرنگ کے 2 دھماکے ہوئے، جس کی زد میں آکر متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق پہلا بارودی سرنگ دھماکا ٹرک پر ہوا، جس کے بعد لوگوں کے جائے وقوع پر اکٹھے ہونے پر دوسرا دھماکا کیا گیا۔سرنگ دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتا ل منتقل کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئیں  ۔