سانبا میں کشمیری نوجوان کو  درانداز قرار دے کر گولی ماری دی گئی


جموں :بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع سامبا  میں ایک نوجوان کو در انداز قرار دے کر شہید کر دیا۔

بھارتی پیرا ملٹری بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے ریگل میں ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔ بی ایس ایف ترجمان نے کہا کہ نوجوان درانداز تھا اسے سانبہ سیکٹر میں گولی مار دی گئی ۔دریں اثنا بھارتی پولیس نے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے آرا گام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران دو نوجوان گرفتار کر لیے۔