کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ عدلیہ کا اداروں کی مداخلت کے خلاف آوازبلند کرنا خوش آئند ہے جمہوریت کی بحالی کیلئے مداخلت بندکرنا ضروری ہے ۔عدالت کا چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ دورویہ کرنے کی تاخیر پر نوٹس سے کام میں تیزی وبہتری کی امید ہے ۔درآمد شدہ وفاقی وزرائ،آئی ایم ایف کے اہلکاروں ،سود سے معیشت ٹھیک نہیں ہوسکتی ۔ ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے نفاذاسلام ،سودکا خاتمہ اور پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا ہوگا۔سرکاری اداروں کی طرف سے نقصانات 500ملین روپے سالانہ تک پہنچنے کے ذمہ دارحکومت اورادارے ہیں ۔مزدوروں کو حقوق اسلامی حکومت میں مل سکتی ہے ۔نجکاری کے بجائے بدعنوانی اور مفت خوری ختم کی جائے۔
اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان صوبائی دارالحکومت کے مسائل کے حل پر دیانت داری واخلاص سے فوری توجہ دیں بدعنوان اور خوش آمد ٹھیکداروں کے بجائے نیک نام دیانت دار ٹھیکداروں کے ذریعے کام کیے جائیں۔ سابقہ ادوارمیں بھی کوئٹہ کے میگاپراجیکٹ بدعنوانی کے نظر ہوگیے ۔اقرباء پروری ،کرپشن وکمیشن سے کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر پراجیکٹس بھی تباہ ہوگئے حالیہ بارشوں نے کوئٹہ کی شکل بدل دی ۔ چھوٹی بڑی سڑکیں، گلیاں ،نالیاں ٹھوٹ گئی ہیں ۔سٹریٹ لائٹس خراب ،کرائمز میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ کوئٹہ بلوچستان کے گیس صارفین پر مختلف نارواٹیکسز ظلم وناانصافی ہیں ملک کے دیگر صوبوں میں گیس بلوں میں یہ ٹیکسزنہیں جبکہ کوئٹہ بلوچستان کے عوام کا کوئی ولی وارث نہیں ۔
عدالت عالیہ سے انصاف کی امید ہے کوئٹہ کے گیس بجلی صارفین کو انصاف فراہم کیاجائے ۔مہنگائی بدعنوانی بدامنی کے ستائے عوام پر گیس وبجلی قیمتوں میں اضافے کے ڈرون حملے معمول بن گیے ہیں بجلی ،گیس قیمتوں نے اہلیان بلوچستان کی کمرتوڑ دی ۔ بلوچستان کے عوام کو سفر کی جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے موٹرویز بنائی جائے کوئٹہ شہر میں میٹروبس سروس شروع کرنے کیساتھ شہرمیں پہلے سے شروع گرین بس کے بسوں کی تعدادمیں اضافہ کیا جائے بلوچستان کے دیگر بڑے شہروں میں بھی گرین بس سروس شروع کی جائے۔ اہل بلوچستان کیلئے شجر ممنوعہ بنانازیاتی ہیں شہریوں کو سفرکی جدید معیاری سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ جماعت اسلامی اہل بلوچستان کے مسائل کواجاگراور ان کے حل کیلئے ہر فورم پر آوازبلند کریگی ۔غربت ،مہنگائی ،زراعت کی تباہی ،بڑے بڑے فاصلوں کی وجہ سے سفر کی جدیدسہولیات پر سب سے زیادہ حق اہل بلوچستان کا ہے مگر حکمران مسلسل بلوچستان کے عوام کو ترقی وخوشحالی سے محروم کرنے کی سازشوںمیں مصروف ہیں