پشاور(صباح نیوز)الخدمت فاؤنڈیشن نے عالمی یوم مزدور پر 15بیروزگارخاندانوں کے لے روزگار کاانتظام کردیا۔محنت کشوں کو باعزت روزگارکے لے ہتھ ریڑھیاں اور ہر خاندان کو55ہزار روپے مالیت کامالی سپورٹ فراہم کردیا۔خالدوقاصالخدمت فاؤنڈیشن کے تحت پشاور کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 15 بیروزگار خاندانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی کے لے ہتھ ریڑھیاں اور ہرمحنت کش کو چھوٹے کاروبار کے لے 55ہزار روپے مالیت کا مالی سپورٹ فراہم کردیا گیا جس کے زریعے مذکورہ افراد اپنے گھرانوں کی کفالت کے لے اپنا کاروبار شروع کرسکیں گے۔
اس سلسلے میں جماعت اسلامی کے صوبای ہیڈ کوارٹر المرکز الاسلامی سردار گڑھی جی ٹی روڈ پشاور میں الخدمت فاؤنڈیشن پشاور کے ضلعی صدر ارباب عبدالحسیب کی زیرصدارت عالمی یوم مزدورکی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ممتاز عالم دین سابق چیف خطیب اور جماعت اسلامی کے صوبای ناب امیر مولانا محمد اسماعیل مہمان خصوصی تھے تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبا ئی صدر خالد وقاص،جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت اللہ،الخدمت پشاور کے جنرل سیکرٹری ملک پرویز خان الخدمت کے صوبائی سینرپروگرام منیجر محمد وسیم اور صوبای میڈیا منیجرنورالواحدجدون سمیت دیگر مقامی قادین نے تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر پشاور کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 15محنت کشوں کو سبزی، فروٹ،مشروبات،مچھلی، ڈرای فروٹ ،کھانے پینے کے سٹالز اور دیگر چھوٹے اور باعزت روز گار کے آغاز کیلے ہتھ ریڑھیاں اور مالی تعاون فراہم کیاگیا۔
اس موقع پرخطاب کرتے ھوے مولانا محمد اسماعیل اور الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی صدر خالدوقاص نے کہا کہ معاشرے کے پسے ھوئے نادار اور ضرورت مند طبقات کو معاشرے کے درد دل رکھنے والے اہل خیراور صاحب ثروت افراد اور فلاحی اداروں کے اشتراک سے الخدمت فاونڈیشن ملک بھر میں بھرپور ریلیف فراہمی کے لے کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج مزدوروں کا عالمی دن ھے اور اس دن کی مناسبت سے الخدمت فاؤنڈیشن نے فرضی یا وقتی سرگرمی کے بجاے 15افراد کو باعزت روزگار کے لے وسال فراہم کردیے ہیں جو کہ دراصل 15 خاندانوں کوسپورٹ کرنا ھے اس موقع پر انہوں نے بیروزگارمحنت کشوں کو ہتھ ریڑھیاں اور روزگار کے لئے سبزی ،فروٹ اور دیگراجناس کے علاوہ نقد رقوم کی صورت میں مالی سپورٹ بھی فراہم کردیا۔