حکومت مذاکرات کے لئے کارڈ شو کرے،علی محمد خان


اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کے لئے کارڈ شو کرے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ حکومت معاملات سامنے لاتی ہے کہ ان پر بات کر سکتے ہیں تو بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھیں گے۔علی محمد خان کا کہنا ہے کہ جس کو بھی کندھا ملا وہ کندھے پر بیٹھ کر آیا، حکومت فارم47 کی ہے لیکن ا قتدار انجوائے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو دشمن نہ سمجھا جائے، ایسا نہیں ہو سکتا سب سے بڑی جماعت کو دیوار سے لگا کر آگے بڑھیں، سپریم کورٹ غیرجانبدار ثالث کے طور پر بیٹھے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سب چیزوں سے اہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، پارٹی میں کون واپس آتا ہے یہ بانی کا اختیار ہے، لوگ خوشی سے پارٹی سے نہیں گئے مجبوری میں گئے۔علی محمد خان نے کہا کہ پارٹی کے اندرونی معاملات پر ایک دوسرے پر کیچڑ نہیں اچھالنا چاہیے، اندرونی معاملات پر پبلک میں بات نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور مینڈیٹ کی واپسی پر بات ہونی چاہیے