پشاور(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی الیکشن نتائج کے خلاف دائر درخواستوں پر الیکشن ٹریبونل پشاور نے الیکشن کمیشن اور فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کی الیکشن نتائج کے خلاف درخواستوں پر الیکشن ٹریبونل پشاور میں سماعت ہوئی۔
عدالت نے دائر درخواستوں پر الیکشن کمیشن اور فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ۔پی ٹی آئی رہنمائوں کامران بنگش، ارباب جہانداد، حامد الحق اور ارباب عاصم نے درخواست دائر کی تھی۔ملک شہاب، محمود جان اور ساجد نواز بھی درخواست گزاروں میں شامل ہیں۔