لاہور،موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے زخمی سب انسپکٹر دم توڑ گیا


لاہور (صباح نیوز) لاہور کے علاقے مصری شاہ میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا سب انسپکٹر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق سب انسپکٹر ارشد شہید ڈیوٹی سے واپسی پر گھر کے قریب پہنچا تو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی ۔پولیس نے کہا کہ شہید سب انسپکٹرارشد باغبانپورہ انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات تھا ، شہید ارشد کی لاش ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دی گئی ۔ پولیس نے کہا کہ مصری شاہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سب انسپکٹر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے تین ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔