کوئٹہ (صباح نیوز)کوئٹہ کی مقامی عدالت نے کارسرکار میں مداخلت کے درج مقدمے میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے گزشتہ روز پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے،
وارنٹ گرفتاری میں پولیس کو ہدایت کی گئی تھی کہ محمود اچکزئی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔ تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ پشتونخوامیپ کے سربراہ کی جانب سے وارنٹ کی عدم تعمیل ہوئی ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری آئندہ سماعت تک معطل کرتے ہوئے کیس کی سماعت 31مئی تک ملتوی کر دی۔