لاہور ہائیکورٹ کا فواد چوہدری کی 36کیسز میں حفاظتی ضمانت کا تحریری حکم جاری


لاہور(صباح نیوز) لاہورہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی 36کیسز میں حفاظتی ضمانت کا تحریری حکم جاری کردیا ۔

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو مزید 7 روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔عدالت نے 36 کیسز میں حفاظتی ضمانت کا تحریری حکم جاری کردیا۔تحریری حکم میں کہا گیا کہ فواد چوہدری کو گرفتار نہ کرنے کی تاریخ چیف جسٹس کے آرڈر کے دن سے شروع ہوگی۔مزید کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے 36 کیسز میں ضمانت میں توسیع کے لئے  رجوع کیا۔