معروف دانشور اور کالم نگار بیرسٹر نسیم احمد باجوہ کی کتا ب ( یورپ کی ڈائری کی تیسری جلد) کی تقریب رونمائی

 اسلام آباد(صباح نیوز) معروف دانشور اور کالم نگار بیرسٹر نسیم احمد باجوہ کی کتا ب  یورپ کی ڈائری کی تیسری جلد کی تقریب رونمائی یہاں پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) میں ہوئی ۔ مقررین میں معروف محقق اور دانشور اور ادیب فاروق عادل ، معروف بیورو کریٹ مظفر محمود قریشی اور ایس ڈی پی آئی کے سربراہ ڈاکٹر عابد قیوم سلہری تھے۔

ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے اپنے استقبالیہ کلمات میں کہا کہ با ئیں بازو سے تعلق کے باوجود بیرسٹر نسیم احمد باجوہ کی باتوں اور تحریروں میں انسانیت سے لگا واور پیار کمال حد تک پہنچا ہوا ہے۔ دنیا کے ممالک اور ان کے حالات کا تجربہ وہ خوبصورت طریقے سے اپنے پڑھنے والوں تک پہنچا دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یورپ کی ڈائری سیاسی و سماجی ادب میں خوشگوار اضافہ ہے۔ سیاست اور ادب سے سے دلچسپی رکھنے والے ہر فر د کو چاہئے کہ وہ اس کتاب کا مطالعہ کرے۔ بیرسٹر نسیم باجوہ نے کتاب کے حوالے سے اپنے تجربات اور مشاہدات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے برطانیہ سے آزادی تو حاصل کر لی لیکنلارڈ ماونٹ بیٹن نے پاکستان کے ساتھ جو نا انصافی کی جس کا خمیازہ ہم آج تک بھگت رہے ہیں۔

انہوں نے ایس ڈی پی آئی اور خاص طور پر ڈاکٹر عابد قیوم سلہری کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ اس کتاب کی چوتھی جلد جب بھی آئے گی میری یہ خواہش ہو گی کہ اسکی رونمائی ایس ڈی پی آئی میں ہو۔ معروف محقق اور ادیب فاروق عادل نے بیرسٹر نسیم احمد باجوہ کی ادبی کاوشوں اور خاص طور پر انکی کتاب یورپ کی ڈائری کو ادب میں ایک خوشگوار اضافہ قرار دیا۔

انہوں نے ا س مو قع پر ایک ادبی مقالہ بھی پیش کیا۔ معروف بیوروکریٹ مظفر محمود قریشی نے کہا کہ نسیم احمد باجوہ پاکستان کے نامور مورخ اور صاحب طرز کالم نگار ہیں اور ان کی تحریروں سے پاکستان اور عالمی سیاست کو قریب سے سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔نسیم احمدباجوہ میںعلم اور دانش کا سمندر موجزن ہے ۔آخر میں ڈاکٹر عابد قیوم سلہری اور نسیم احمد باجوہ نے شرکاکی آمد کا شکریہ ادا کیا۔۔