سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی کی دس قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی

اسلام آباد (صباح نیوز)قومی اسمبلی میں سب سے بڑی اپوزیشن جماعت سنی اتحاد کونسل نے دس قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی ۔اسپیکر قومی اسمبلی کو آگاہ کردیا گیا۔ اتفاق رائے پر کمیٹی کے سربراہوں کے ناموں کا اعلان کردیا جائے گا ۔دس کمیٹیوں میں پی اے سی ،خزانہ داخلہ کی کمیٹیاں بھی شامل ہیں۔

پیر کو پارلیمینٹ ہاؤس میں اس خبررساں ادارے استفسار پر اپوزیشن لیڈر عمرایوب خان نے تصدیق کی سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی کی دس کمیٹیوں کی سربراہی مانگ لی ۔ہمارا یہ حق ہے جب کہ ہمیں  مخصوص نشستیں موجود  ہوتی تو زیادہ کمیٹیوں کی سربراہی ملتیں