چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مختص پروٹوکول واپس کردیا


اسلام آباد (صباح نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کا مختص پروٹوکول واپس کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ پروٹوکول کی صرف 2 گاڑیاں رہ گئیں، چیف جسٹس کی گاڑی سپریم کورٹ رجسٹری سے واپسی پر تمام سگنلز پر رکتی رہی۔چیف جسٹس نے ہدایت کی ہے کہ گاڑی کے آگے پائلٹ نہ رکھا جائے اور سفر کے دوران معمول کی ٹریفک رواں رہنی چاہیے۔واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس صاحبان کے ساتھ پروٹوکول کی 10 سے 12 گاڑیاں مختص تھیں۔