گیمبیا میں اسحاق ڈارسے نائیجیرین وزیرخارجہ کی ملاقات،مختلف امورپرتبادلہ خیال


اسلام آباد (صباح نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے نائیجیرین وزیرخارجہ باکاری یاؤسنگرے نے ملاقات کی،مختلف امورپرتبادلہ کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی گیمبیا کے شہر بنجول میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی جس میں دونوں وزراء نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اقتصادی میدان میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا، او آئی سی کے فریم ورک کے اندر رابطہ کاری پر بھی تبادلہ خیال ہوا، اس موقع پر او آئی سی کیلئے اجتماعی مفاد کو آگے بڑھانے کیلئے مل کر کام جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نائیجیریا کے پاکستان کی حمایت اور تنازع جموں و کشمیر پر اس کے اصولی موقف کو سراہا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائیجیرین وزیر خارجہ نے پاکستان کے موقف کیساتھ یکجہتی کرتے ہوئے تنازعہ کشمیر پر نائیجر کے مستقل موقف کا اعادہ کیا۔

دوسری جانب نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بنجول شہر کے لارڈ میئر روہی ملک لو سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں ترقی، سماجی ترقی میں خواتین اور نوجوانوں کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔