شمالی کشمیر میں فائرنگ سے دو بھارتی فوجی زخمی ہوگئے

 سری نگر:شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایک حملے میں 2 بھارتی فوجی زخمی  ہوگئے ہیں ۔ بھارتی فوج نے   بانڈی پورہ کے رانجی جنگل علاقے میں بدھ کی صبح  وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن  شروع کیا ۔ اس دوران فائرنگ ہوئی ہے  پولیس کے مطابق ب دو بھارتی فوجی زخمی ہوئے ہیں  علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری ہے۔ہیلی کاپٹر اور اضافی فورس طلب کر لی گئی ہے