دوماہ کیلئے میں سیاست سے دور ہوں،پھردیکھوں گاسیاست کیا کروٹ بدلتی ہے،شیخ رشید


اسلام آباد (صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ دوماہ کیلئے میں سیاست سے دور ہوں،پھردیکھوں گاسیاست کیا کروٹ بدلتی ہے، میرا بانی پی آئی آئی سے تعلق تھا اور رہے گا ۔

وزیر شیخ رشید احمد نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میں نے بلاول بھٹو کیخلاف غلط الفاظ استعمال کئے ہیں،بلاول بھٹو زرداری جب وزیر خارجہ تھے تو اس وقت میرے خلاف شکایت کرتے تو کیس بنتا تھا ،میں نے کوئی غلیظ یا غلط زبان استعمال نہیں کی ،بے نظیر بھٹو نے میرے خلاف کلاشنکوف کا ایک کیس کیا تھا جس میں مجھے 7 سال سزا ہوئی تھی ۔

شیخ رشید نے کہا کہ اب میرے خلاف کل 44 کیسز ہیں جن میں سے 3 خارج کر دیئے گئے، میری زندگی میں اس کا فیصلہ نہیں آسکتا ہے ۔حکومت سے اپیل کروں گا کہ وہ اپنی چارپائی کے نیچے جھاڑو پھیرے۔میرا بانی پی آئی آئی سے تعلق تھا اور رہے گا ۔سابق وزیر نے کہا کہ نوازشریف حکومت روٹیاں اور نالے چیک کرنے آئے ہیں، عوام صرف دو مہینے انتظار کریں۔