کراچی ، موٹر سائیکل سوار وں کی فائرنگ ،2افراد جاں بحق


کراچی(صباح نیوز)کراچی کے علاقے کورنگی میں غریب نواز کالونی کے قریب موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ہوگئے، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق کورنگی بلال کالونی میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کی شناخت امتیاز اور محمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔

مقتولین آپس میں دوست تھے اور پیشے کے لحاظ سے مکینیک تھے، ملزمان ایک ہی موٹرسائیکل پر تھے جن کی تعداد 3تھی، ملزمان نے 10سے 12فائر کئے، جائے وقوعہ سے پولیس کو گولیوں کے 3خول ملے ہیں، واقعہ کے وقت علاقے میں بجلی بھی نہیں تھی۔پولیس کو ابتدائی تفتیش میں پتہ لگا ہے کہ مقتولین کو جرائم پیشہ افراد کی جانب سے دھمکیاں ملتی تھیں، جرائم پیشہ افراد کو شک تھا کہ انہیں گرفتار کرانے میں مرنے والے دونوں دوستوں کا ہاتھ ہے۔مقتولین کو دھمکیاں دینے والے ملزمان منشیات فروشی، ڈکیتی میں ملوث ہیں، کرائم سین یونٹ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرلئے ۔