کوہلو میں دوبارہ ووٹنگ، پولنگ سٹیشن پر راکٹ حملہ، بارودی سرنگ دھماکہ،گاڑی کو نقصان


کوہلو(صباح نیوز)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں دوبارہ پولنگ کے موقع پر ایک پولنگ اسٹیشن پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے جبکہ صبح سویرے بارودی سرنگ کا دھماکہ کیا گیا  جس میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

لیویز کے مطابق نساؤ پولنگ سٹیشن کے قریب نامعلوم سمت سے راکٹ داغا گیا ، تاہم اس راکٹ حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔لیویز کے مطابق کہ علی الصبح نساؤروڈ پر بارودی سرنگ کا دھماکا بھی ہوا ، جس سے وڈیرہ رب نواز محفوظ رہے تاہم ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ۔واضح رہے کہ کوہلو کے حلقہ پی بی 9 کے 4 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ ہے۔