کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلو چستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکومتیں اثاثہ بنارہے ہیں جبکہ ہمارے حکمران ملک کے اثاثے بیچ کر ذاتی اثاثوں میں اضافہ کر رہے ہیں ۔غافل مسلم حکمران ،مسلم سپہ سالاروں کی مجرمانہ خاموشی کی وجہ سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی ہورہی ہے۔ پاک ایران دوستی میں اخلاص نیک نیتی اورعوامی مفاد ہوتو دونوں ممالک کیلئے ترقی وخوشحالی کی راہیں کھل جائیگی۔ایران سے اہل بلوچستان کیلئے قانونی تجارت بلخصوص پٹرولیم مصنوعات کیلئے آسانی فراہم کیا جائے چیک پوسٹوں کے زریعے غیر قانونی تجارت سے صرف سیکورٹی فورسزرشوت لیکر مستفید ہورہے ہیں عوام وقومی خزانہ کوکوئی فائدہ نہیں۔امریکی غلامی ،بدعنوانی اورآمریت نے ملک وملت کو تباہ کرکے رکھ دیاہے ملک کو دیوالیہ کرنے والے آج بھی قوم کے وسائل پر قابض ہیں جماعت اسلامی قوم کو ترقی وخوشحالی دیکر بدعنوانی کاخاتمہ کرناچاہتی ہے۔بیت المقدس کی آزادی کیلئے امت مسلمہ بیدار ومتحرک جبکہ مسلم حکمرانوں وسپہ سالاروں کی غیرت مر چکی ہے ۔
جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں حکمرانوں کو اب وعدوں واخباری بیانات کے بجائے عملی کام کرناہوگا عوام نے بے عمل وعدے دعوے بے عمل اعلانات بہت دیکھ لیے۔ دیوالیہ ملک کے حکمرانوں کی شاہ خرچیاں وٹاٹ باٹ ،لوٹ مار دنیا کے ترقی یافتہ ملک سے بہت زیادہ ہیں حکومتی سطح پر لوٹ مار شاہ خرچیوں اورمفت خوری کی وجہ سے پاکستان عوام کیلئے دیوالیہ ہوگیا ہے۔بجلی گیس وپٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بجائے سادگی وقناعت اختیار کرکے مفت خوری وبدعنوانی ختم کی جائے۔آئی ایم ایف ورلڈ بنک کے بھاری سودی قرضے ہماری ترقی غیرت وخوشحالی میں بدترین رکاوٹ بنی ہوئی ہیں۔ بدقسمتی سے مفت خوری کرنے والے حکمران واشرافیہ وقرضے عوام کے نام پر اور ہڑپ اشرافیہ وحکمران کررہے ہیں لیکن قرضوں کی ادائیگی کیلئے غریب عوام کوقربانی کا بکرابناکر پیش کیے جاتے ہیں۔جماعت اسلامی ان مظالم کے خلاف ہر فورم پر آوازبلند کریگی ۔درآمد شدہ وزراء اور آئی ایم ایف کی ہدایات پر کابینہ بناکر قوم کو ترقی کے سہانے خواب دیکھانے والے ہمارے خیر خواہ نہیں۔حکومتی سطح پر اخراضات ،کرپشن وکمیشن ،شاہ خرچیوں ،مفت خوری میں کمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔عوام کی ترقی وخوشحالی ،امن کے قیام اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے عملی ،مخلصانہ ،انقلابی اقدامات ،اصلاحات کی ضرورت ہے