راجوری ضلع میں فائرنگ سے ایک سرکاری ملازم مار اگیا


سری نگر—سرحدی ضلع راجوری ضلع میں فائرنگ سے ایک سرکاری ملازم مار اگیا ہے ۔ نامعلوم بندوق برداروں نے راجوری کے شاردا شریف علاقے میں پیر کی شام ایک گھر پر فائر نگ کی گئی۔

فائرنگ میں محکمہ سماجی بہبود  کے  ملازم 40 سالہ محمد رزاق ولد محمد اکبر مارا گیا۔ بھارتی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے