علی امین گنڈا پور نے باجوڑ کے انتخابی نتائج کو قبول کر لیا

پشاور (صباح نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے باجوڑ کے انتخابی نتائج کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی قانون ہاتھ میں لے سکتے تھے، ملک میں8فروری کی تاریخ کودہرایاگیا، لیکن ہم نے ہم نے خیبرپختونخوامیں عوامی مینڈیٹ کوعزت دی۔ ملک میں ایک بارپھرپی ڈی ایم ٹوبیٹھ گئی ہے۔ پریس کانفرنس میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہمارے امیدواروں کوانتخابی مہم نہیں چلانے دی گئی ، ہم نے خیبرپختونخوامیں سب کومکمل آزادی دی ، پنجاب میں کچھ نشستوں پرپہلے سے زیادہ ووٹ ملے۔بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پرعلی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ وفاق سے خط ملا کہ بجلی چوری پربات کرناچاہتے ہیں، لیکن یہاں بات چیت سے پہلے ہی واپڈا کے ذریعے وفاق نے کارروائیاں شروع کر دیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارے لوگوں کوچورچورنہ کہا جائے، چوری ہم نہیں کرتے،آپ کاڈپارٹمنٹ کرواتاہے، مجھ سے بات کریں،عوام سے بات کروں گا، اپنی عوام کیلئے چورکا لفظ برداشت نہیں کروں گا، اگر میں صوبے کاحق نہیں لے سکتاتوکرسی پربیٹھنے کاکوئی حق نہیں ہے۔بشری بی بی کے علاج پر علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بشری بی بی کاعلاج درست نہیں ہورہا، ہم نے علاج کیلئے خط لکھامگراجازت نہیں دی گئی، بشری بی بی کیلئے علاج کیلئے نیابورڈتشکیل دیاجائے،ان کا کہنا تھا کل باجوڑ میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے نتائج سے ثابت ہوا کہ صوبائی حکومت نے انتخابی عمل میں کوئی مداخلت نہیں کی، ، ہم بھی خیبر پختونخوا میں دو نمبری کرسکتے تھے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم نے عوامی مینڈیٹ کااحترام کیا،

وزیر اعلی نے کہا کہ اپنی خواتین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں ورکرزکنونشن اور جلسے کروں گا، اپنے مطالبات سامنے رکھوں گا، دیکھتا ہوں کہ مجھے کون روکتا ہے۔وزیراعلی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ میں اپنے صوبے کے عوام کی ذمہ داری لیتا ہوں،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اداروں سے لڑنے سے منع کیا ہے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کہاکہ ضمنی انتخابات میں باجوڑ کے عوام نے جو فیصلہ دیا وہ ہمیں قبول ہے، حکومت نے کوئی مداخلت نہیں کی۔انہوں نے کہاکہ غیرقانونی حرکات ہم بھی کرسکتے ہیں لیکن ہم دو نمبر لوگ نہیں۔ لیکن جائز مطالبات ضرور سامنے رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جعلی کیسز میں قید میں ہیں جبکہ ان کی اہلیہ بشری بی بی کی صحت کے حوالے سے ہمیں شدید تشویش ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ بشری بی بی کی میڈیکل رپورٹس میں ان کے معدے میں زخم کے نشانات آئے ہیں۔ میڈیکل بورڈ بنایا جائے جو بشری بی بی کا معائنہ کرے۔انہوں نے کہاکہ بغیر مینڈیٹ کے بیٹھے لوگ ہمیں انتہائی اقدام پر مججبور نہ کریں کیونکہ ہماری بھی ایک برداشت ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر بے نقاب ہوچکے ہیں، اس وقت سینیٹ کا ایوان خیبرپختونخوا کے بغیر ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستیں ہمیں واپس کی جائیں، ان پر اپوزیشن کا کوئی حق نہیں بنتا۔علی امین گنڈاپور نے کہاکہ اگر میں نے 18ویں ترمیم کا اختیار شروع کیا تو ان کو لگ پتا جائیگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جتنے بھی لوگوں پر 9 مئی کی جھوٹی ایف آئی آرز ہیں ان کو ختم کرکے دکھاوں گا۔۔