پشین ،سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2دہشت گرد ہلاک،متعدد زخمی


پشین(صباح نیوز) پشین میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران2دہشت گرد ہلاک اور متعد زخمی ہو گئے ۔پشین کے سنزلہ پہاڑ میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا، آپریشن کے دوران لیویز اہلکار کو شہید کرنے والے دو دہشت گرد مارے گئے۔

ڈپٹی کمشنر نے آپریشن کے دوران فائرنگ سے 2 دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ پشین میں آپریشن میں متعدد دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔ہلاک دہشت گرد رسالدار لیویز حمیداللہ کی شہادت میں ملوث تھے۔