سرینگر اور وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں این آئی اے کے چھاپے


سری نگر—بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے سرینگر اور وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں  میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ این آئی اے کے اہلکاروں نے بھارتی پیرا ملٹری اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر سرینگر شہر میں کم از کم نو مقامات پر چھاپے مارے۔

چھاپوں میں ان لوگوں کو نشانہ بنایاگیا جوتنازعہ کشمیر کے حل ، امن اورآزادی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ یہ چھاپے پہلے سے درج ایک جھوٹے کیس کے سلسلے میں مارے گئے۔ ضلع پونچھ میں ایک سکول ہیڈ ماسٹر کو گرفتار کر لیاہے۔ فوجیوں نے قمرالدین نامی ہیڈ ماسٹر کو ضلع کے علاقے ہری بدھا میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا۔

ہیڈ ماسٹر کے گھر پر چھاپے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں فوجیوں کو گھر میں گھستے اور تلاشی لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔