شجاع آباد، آئل ٹینکر نے پیدل چلنے والی 3 خواتین کو کچل دیا ،ایک جاں بحق ،2زخمی


شجاع آباد(صباح نیوز)شجاع آباد میں آئل ٹینکر نے پیدل چلنے والی 3 خواتین کو کچل دیا، ایک جاں بحق اور2 شدید زخمی ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک حادثہ شجاع آباد میں مین شاہراہ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار آئل ٹینکر نے سڑک پر پیدل چلنی والی 3 خواتین کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر دم توڑ گئی اور 2 شدید زخمی ہو گئیں۔حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ، خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔