جنوبی کشمیر میں ژالہ باری سے سیب کے باغات کوشدید نقصان


 سری نگر— ضلع شوپیاں کے کئی دیہات میں ژالہ باری سے سیب کے باغات کوشدید نقصان پہنچاہے۔ ژالہ باری سے ضلع کے علاقوں مولو، ڈانگر پورہ، ترینز، چتراگام اور تھارانہ میں سیب کے باغات کو نقصان پہنچا۔

متاثرہ علاقوں کے کسانوں نے بتایا کہ ژالہ باری تقریبا 10سے 15منٹ تک جاری رہی جس سے سیب کے باغات کوشدید نقصان پہنچا۔فروٹ منڈی شوپیاں کے ایگزیکٹو ممبر پیر شبیر احمد نے بتایاکہ باغات میں پھول کھلے ہوئے تھے اور ژالہ باری سے پھولوں اور پتوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس سال اچھی فصل کی توقع کر رہے تھے لیکن اچانک ژالہ باری نے ہماری تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ ترینز کے ایک کسان جاوید احمد نے بتایا کہ نقصان 60فیصد سے زیادہ ہے۔