اسلام آباد(صباح نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) نے کورونا کے پھیلاؤکے پیش نظر تعلیمی شعبے کے لئے پابندیاں وسط فروری تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا 10فیصد شرح سے کم والے شہروں میں اسکول کھلے رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کورونا کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر تعلیمی شعبے کیلئے پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پابندیوں میں توسیع کی منظوری دے دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تعلیمی شعبے کے لئے پابندیاں وسط فروری تک برقرار رکھنے اور 10فیصد شرح سے کم والے شہروں میں اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا۔ 10فیصدسیکم شرح والے شہروں میں12سال سے زائدعمر طلباکیاسکول کھلے رہیں گے تاہم 12سال سے زائد عمر کے مکمل ویکسینیٹڈ طلبا کو اسکول آنے کی اجازت ہو گی۔
ذرائع کے مطابق 10فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں طلبا مختلف ایام میں اسکول آئیں گے اور 12 سال سے کم عمر بچوں کی نصف تعداد سکول آسکے گی۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ 10 فیصد شرح سے زائد شہروں میں 12 سال سے زائد 100 فیصد طلبا آئیں گے تاہم تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔یکم فروری سے 12سال سے زائد عمر طلباکی ویکسینیشن لازم ہو گی،
ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں کورونا ٹیسٹنگ کا عمل جاری رہے گا اور کورونا ٹیسٹنگ کے نتائج کی بنیاد پر تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ ہو گا۔خیال رہے این سی او سی نے 20 جنوری سے مختلف سیکٹرز کیلئے پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔