بی جے پی نے شکست کے خوف سے وادی کشمیر میں اپنے امیدوار کھڑے نہیں کیے،عمر عبداللہ


سرینگر:مقبوضہ جموںوکشمیر کے سابق وزیر اعلی و نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی نے شکست کے خوف سے پارلیمانی انتخابات کیلئے وادی کشمیر میں اپنے امیدوار کھڑے نہیں کیے اور وہ اپنے کٹھ پتلیوں کیساتھ پس پردہ معاملات طے کر رہی ہے۔

عمر عبداللہ نے ان خیالات کا اظہاربھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بی جے پی وادی کشمیر میں اپنے امیدوار کھڑے نہیں کرے گی۔ عمر عبداللہ نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امیت شاہ کا یہ بیان اس بات کا ثبوت ہے کہ بی جے پی کو کشمیر کوئی حمایت حاصل نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے 2019کے پارلیمانی انتخابات میں وادی کشمیر میں امیدوار کھڑے کیے تھے لیکن اس مرتبہ وہ شکست کے خوف سے پیچھے ہٹ گئی کیونکہ 5اگست2019کو مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اسکے غیر قانونی اقدام نے کشمیریوں کی ناراضگی اور غم وغصے کر بڑھا دیا ہے