سرینگر: مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک اہلکار حرکت قلب بند ہو جانے کیوجہ سے ہلاک ہو گیا۔
منیر احمد نامی اہلکار ضلع کے علاقے ہندواڑہ میں دوران ڈیوٹی بیہوش ہو کر گر پڑا۔ اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیدیا۔ اسکی موت کی وجہ دل کا دوہ پڑنا بتائی گئی۔