ضمنی انتخابات ،ا نتخابی مہم کا وقت ختم ،خلاف ورزی پر اکارروائی ہو گی ،ترجمان الیکشن کمیشن

اسلام آباد (صباح نیوز) اضمنی انتخابات کیلئے ا نتخابی مہم کا وقت ختم ہو گیا ۔لیکشن کمیشن آف پاکستان 21 اپریل 2024ء کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو مطلع کرتا ہے کہ الیکٹشنز ایکٹ 2017ء کی سیکشن 182 کے مطابق شب بارہ بجے کے بعد کوئی بھی شخص کسی بھی جلسے، جلوس، کارنر میٹنگ یا اس نوعیت کی سیاسی سرگرمی کا نہ تو انعقاد کرے گا اور نہ ہی اس میں شرکت کرے گا۔

کوئی بھی شخص جو قانون کی مذکورہ بالا شق کی خلاف ورزی کرے گا۔ اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مذکورہ بالاوقت کے بعد سیاسی مہم، اشتہارات و دیگر تحریری مواد جس سے کسی خاص سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت یا مخالفت کا شبہ ہو، کی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر تشہیر پر پابندی ہے۔ میڈیا پولنگ کے اختتام کے ایک گھنٹہ گزرنے کے بعد انتخابی نتائج نشر کر سکتا ہے جس میں واضح طور پر بتایا جائے کہ یہ غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج ہیں۔