اسرائیل نے امریکا کو ایران پر حملے کے منصوبے سے آگاہ کیا تھا، امریکی میڈیا کا دعویٰ


واشنگٹن(صباح نیوز) اسرائیل کی جانب سے ایران کے صوبے اصفہان پر میزائل حملوں کے بعد امریکی عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امریکی میڈیا کو بتایا ہے کہ اسرائیل نے امریکا کو ایران پر حملے کے منصوبے سے متعلق پیشگی وارننگ دی تھی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے این بی سی اور سی این این نے نامعلوم اہلکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اسرائیل نے امریکا کو ایران پر حملے کے منصوبے سے آگاہ کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیل نے واشنگٹن کو پیشگی وارننگ دی تھی۔ وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون نے ابھی تک اسرائیل کے حالیہ حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔