یو اے ای میں بارشوں کا امکان، تعلیمی اداروں میں جمعرات اور جمعہ کو تعطیلات کا اعلان


دبئی (صباح نیوز)  متحدہ عرب امارات(یو اے ای ) میں ( آج) جمعرات سے شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ،تعلیمی اداروں میں جمعرات اور جمعہ کوتعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

اماراتی محکمہ موسمیات کے مطابق متحدہ عرب امارات  بحیرہ احمر سے سطحی کم دبا ئوکی توسیع سے متاثر ہے، مرطوب جنوب مشرقی ہوائیں بھی عرب امارات کے موسم پراثرانداز ہوں گی۔اماراتی محکمہ موسمیات کے نمائندے کا کہنا ہے کہ گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے جبکہ کچھ جگہ اولے بھی پڑسکتے ہیں، اس دوران تیز ہوائوں کی رفتار 65 کلومیٹر کی فی گھنٹہ تک جاسکتی ہے۔متحدہ عرب امارت میں جمعرات اورجمعہ کوبارش کی پیشگوئی کے پیش نظر دبئی کے تعلیمی اداروں میں جمعرات اورجمعہ کو تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ حکام کے مطابق تعطیلات کا مقصد اساتذہ اور طلباکی حفاظت کویقینی بنانا ہے۔